تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

دبئی: پولیس نے گاڑی سے کوڑا پھیکنے والوں کو وارننگ جاری کردی

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے امارات کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے چلتی گاڑی سے کوڑا پھیکنے والے افراد پر 1 ہزار درہم جرمانہ اور 6 ٹریفک پوائنٹ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں کی پولیس نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلتی گاڑی سے سڑک پر کچراپھیکنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی کی پولیس نے شہریوں کو وارننگ جاری کی ہے کہ چلتی گاڑی سے کچرا سڑک پر پھیکنا متحدہ عرب امارات کے ٹریفک سے متعلق وفاقی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 1 ہزار درہم جرمانے کی سزا اور 2  پؤانٹ کی نفی کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کوڑا پھیکنے سے متعلق اتنے سخت قوانین نہیں تھے لیکن چند چیزوں کے (سگریٹ، المونیم کین) پھیکنے کے حوالے سے پہلے بھی قوانین پر سختی سے عمل کیا جاتا تھا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس جنوری سے مارچ تک ابوظہبی پولیس کی جانب سے 85 ڈرائیوروں پر کوڑا پھیکنے کے جرم میں جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ماضی میں چلتی گاڑی سے کوڑا پھیکنے پر 500 درہم جرمانہ عائد کی جاتا تھا اور 4 ٹریفک پوائینٹ کم کیے جاتے تھے تاہم اب جرمانہ بڑھا دیا۔

Comments

- Advertisement -