تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آئسکریم کھانے میں مصروف پولیس اہلکار کا مسلح ڈاکوؤں سے آمنا سامنا، پھر کیا ہوا؟

مونٹی ویڈیو: دنیا میں کچھ لوگ مشکل وقت میں گھبرانے کے بجائے خود کو ٹھنڈا رکھتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ آنے والی مشکلات پر با آسانی قابو پالیتے ہیں۔

ہم یہاں ایک چھیالیس سالہ پولیس افسر کو متعارف کرانے کے لئے ٹھنڈا لفظ استعمال کر رہے ہیں ، جس نے ہاتھوں میں آئسکریم تھامے دو مسلح ڈاکوؤں پر اچانک فائر کھول کر ان کے ارادے کو خاک میں ملادیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ یوروگوائے کے دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں اس وقت پیش آیا، جب ایک نامعلوم پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک پارلر میں آئس کریم کھانے سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ جیکٹ پہنے دو افراد ان کی میز کے قریب پہنچے، اچانک ہی پولیس افسر نے ان پر فائر کھول دئیے تاکہ وہ یہاں سے فرار ہوجائیں۔

https://youtu.be/q3SlBsfEWIA

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ یوروگوائے کے دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں اس وقت پیش آیا، جب ایک نامعلوم پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک پارلر میں آئس کریم کھانے سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ جیکٹ پہنے دو افراد ان کی میز کے قریب پہنچے، اچانک ہی پولیس افسر نے ان پر فائر کھول دئیے تاکہ وہ یہاں سے کوئی کارروائی نہ کرسکے۔

اس کارروائی کے دوران حیرت انگیز امر یہ تھا کہ جس پر آپ یقین کرے یا نہ کرے، اس دوران پولیس افسر کے ہاتھ میں آئسکریم موجود تھی، اس نے بغٖیر آئسکریم گرائے یا کارنامہ سر انجام دیا اور فائرنگ کے وقت وہ آئسکریم بھی کھاتا بھی رہا۔

پولیس اہلکار کی اس کارنامے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی، جسے بعد ازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا، اب تک یہ کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بچی نے آن لائن کیا آرڈر کیا کہ فوڈ کمپنی حیران رہ گئی ؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں مسلح افراد پولیس اہلکار کی میز کے سامنے تھوڑا سا انتظار کر رہے تھے، اسی اثنا ان میں سے ایک شخص اپنی جیب سے کچھ نکالنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم میز پر بیٹھے پولیس اہلکار نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اپنی بندوق نکال کر ان دونوں پر فائر کھول دیتا ہے، جس کے باعث وہ اپنی موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے سینے میں ایک گولی لگی تھی، اسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -