جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آ باد: وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے آئی جےپی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکلوں سواروں کی جانب سے کی گئی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد : ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں بھی آئی جے پرنسپل روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوئے، شہید پولیس اہلکاروں میں بشیر اور اشتیاق شامل تھے۔

مارچ میں بھی اسلام آبادسیکٹر جی13میں پولیس پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل قاسم نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں