پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پولیس کا چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اڈیالہ جیل کے پولیس نے چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت نے نامکمل چالان میں پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے تاہم اڈیالہ جیل کے حکام  نے چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اڈیالہ کے جیل حکام رپورٹ لیکر اسپیشل سینٹرل عدالت  پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جیل رولز کے مطابق نظر بندی میں حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔

منی لانڈرنگ کیس : چوہدری پرویزالہٰی کو عدالت نے پھر طلب کرلیا

حکام نے کہا کہ عدالت طلبی کے حکم پر وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا تھا مگر اس پر جواب موصول نہیں ہوا اس لیے پرویز الہیٰ آج عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت نے نامکمل چالان میں پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے، اسپیشل سینٹرل عدالت کچھ دیر بعد منی لانڈرنگ کیس  پر سماعت کرےگی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں