اشتہار

قرض پروگرام : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح پر مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے پاکستان پہلے جائزے کی کامیابی سے تکمیل کیلئے پرامید ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرض پروگرام کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹرشمشاد اختراورآئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر اپنے اپنے وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

پالیسی مذاکرات میں پاکستان آئی ایم ایف کواخراجات اورخسارے کنٹرول کرنےکےمنصوبے سے آگاہ کرے گا اور اور سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلیوں، بیرونی فنانسنگ، ٹیکس ہدف اورفارن ایکسچینج ریٹ کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، ماحولیاتی تبدیلیوں کےاثرات کم کرنے کےلیےڈو مور کا مطالبہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ میں6.5 ارب ڈالر ضروریات سےمتعلق پلان دیا جائےگا اور ٹیکس کے 9415 ارب روپے کےہدف کےحصول پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے تمام ہدف حاصل کیے اس لیےپہلےجائزےکی کامیابی سےتکمیل کیلئےپرامید ہیں، پاکستان پہلےجائزےکیلئے آئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو تقریباً 70کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں