منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پولیو مہم: فرانسیسی ایجنسی کی پاکستان کیلیے 5.5 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فرانسیسی ایجنسی نے پولیو کے خاتمہ کے لئے 5.5 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ایف ڈی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد نے پولیو پروگرام سے متعلق دورہ کیا۔ فرانسیسی ترقیاتی ادارہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اے ایف ڈی پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں عالمی شراکت داروں کی فہرست میں شامل ہیں فرانسیسی حکومت کے تعاون کے بہت مشکور ہیں۔

- Advertisement -

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پولیو میں سرمایہ کاری ملک کی مجموعی صحت میں سرمایہ کاری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فرانس کے تعاون سے ہدف کے حصول میں آسانی ہوگی عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کی کوششیں قابل ستائش ہیں پاکستان جلد پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔۔

وفد نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی پیش رفت کو قابل تحسین قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں