تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستان میں پولیو پھر سے سر اٹھانے لگا، 7 بڑے شہروں کے سیوریج میں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد : پاکستان کے 7 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جن میں وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے چار اور پنجاب کے دو شہر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیو پھر سے سر اٹھانے لگا، پنجاب خیبر پختونخوا کے سات بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ وفاقی دارالحکومت کے سیوریج پانی میں چار سال بعد پولیو وائرس سامنے آ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سات شہروں کے سیوریج میں ڈبلیو پی وی ون پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، وفاقی دارالحکومت سمیت،خیبرپختونخوا کے چار، پنجاب کے دو شہروں کے سیوریج میں پولیو کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاور، بنوں، نوشہرہ،سوات ، اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور کے سیوریج میں پولیو کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیو ٹیسٹ کیلئے متاثرہ سیوریج لائنز سے سیمپلز پانچ تا بائیس جولائی کے دوران حاصل کئے گئے تھے، بنوں کے علاقے ہنجل نورباد اور اسلام آباد کے علاقے سبزی منڈی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔

اسلام آباد کے سیوریج میں آخری بار پولیو وائرس 2018 میں سامنے آیا تھا جبکہ ملتان روڈ لاہور، شاہین مسلم ٹاون پشاور، مل کالونی نوشہرہ، سیدو شریف سوات،،،راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سات شہروں میں موجود وائلڈ پولیو وائرس کا جنیاتی تعلق بنوں سے ہے، 2022 میں ملک کے گیارہ شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -