اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی سمیت سیاسی رہنماؤں نے بھارتی اداکاردلیپ کمارکی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ( محمد یوسف) انتقال کرگئے، ان کی عمر 98 سال تھی ، صدر عارف علوی سمیت سیاسی رہنماؤں نے اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صدرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دلیپ کمارعمدہ اداکار،رحم دل اورباوقارشخصیت کےمالک تھے، دلیپ کمارکےاہل خانہ اور مداحوں سےتعزیت کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر بھارتی اداکاردلیپ کمارکی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا دلیپ کمار عہد ساز فنکار تھے،متبادل ممکن نہیں ، ملاقاتوں میں بھی میں نے یوسف خان کو سحر انگیزشخصیت پایا۔
اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی وفات پراظہار افسوس
دلیپ کمار ایک عہد ساز فنکار تھے؛ انکا متبادل ممکن نہیں۔
اپنی ملاقاتوں میں بھی میں نے یوسف خان کو ایک سحر انگیزشخصیت پایا۔
اللہ تعالی یوسف خان کے درجات بلند کرے۔ ان کی لواحقین کو صبر عطا کرے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 7, 2021
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھارتی اداکاردلیپ کمار کی وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوسف خان کافنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے ، دلیپ کمارنے ناقابل فراموش کردار نبھائے ، دلیپ بعض فلموں کو جتنی شہرت ملی، کسی اور کو نہ مل سکی۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی عظیم فنکاردلیپ کمار کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا دلیپ کمارباکمال صلاحیتوں کےحامل فنکار،منکسرالمزاج شخصیت تھے، دلیپ کمار کےانتقال سےپیداہونےوالاخلاکبھی پر نہیں ہوسکتا۔
ناموراداکار @TheDilipKumar کے انتقال کی خبرسن کر افسردہ ہوں ان سے گلاسکو کی مسجد کے دورے کے دوران ایک یادگارملاقات ہوئی وہ ایک کامیاب ترین فنکار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی تھے انکی فن کیلئے خدمات ہمیشہ یادرہے رہیں گی غم کی اس گھڑی میں انکی فیملی کے ساتھ ہیں
#DilipKumar pic.twitter.com/TvIO9so3mI— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) July 7, 2021
وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے ایک سنہری عہد کا خاتمہ ہے، جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے دلیپ کمار کا نام دلوں کی دھڑکن ہے، دلیپ کمارکی وفات فلمی دنیا کے لیےبڑا نقصان ہے۔
An Iconic hero! Dilip Kumar is no more,loved by Millions of people in the sub continent and around the world tragedy king will be missed always… RIP Yousaf Khan aka Dilip Kumar https://t.co/xoQYV014xA
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 7, 2021
سابق صدر آصف زرداری نے بھی برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اپنے بیان میں کہا دلیپ کمار مدتوں تک مداحوں کے دل میں زندہ رہیں گے ، ان کے انتقال پر ہر دل افسردہ ہے۔
آصف زرداری نے مرحوم دلیپ کمار کی مغفرت اور بلند درجات کیلئےدعا کرتے ہوئے ان خاندان اور ان کے مداحوں سے اظہار تعزیت کیا۔