جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سینیگال: پارلیمنٹ اجلاس میں اراکین کے گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سینیگال میں پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران سینیگال کا پارلیمنٹ اکھاڑہ بن گیا۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں کسی معاملے پر بحث ہوئی اور پھر دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اپوزیشن جماعت کے رکن نے خاتون ممبر کو زوردار تھپڑ جڑ دیا۔ خاتون ممبر بھی رائل رمبل سمجھتے ہوئے میدان میں اُتریں اور تھپڑ مارنے والے پر کرسی پھینکی اور ٹھڈا مار کر نیچے گرا دیا۔

- Advertisement -

کرسی پھینکتے وقت خاتون کو دوسرے اپوزیشن رکن نے پیٹ پر لات مار کر نیچے گرا دیا۔ ایک جوشیلے ممبر نے لڑائی کے جوہر دکھانے کے لیے اپنا جبہ ہی اتار پھینکا۔ مار کٹائی میں خاتون کی وگ فرش پر رُلتی رہی۔

اس پورے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں