اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ن لیگ کے ناراض‌ رہنما کا شاہد خاقان کی نئی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق ن لیگی رہنما زعیم قادری نے شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق زعیم قادری نئی سیاسی جماعت ’پاکستان ریفارمز پارٹی‘ میں شمولیت اختیار کریں گے، وہ عید الفطر کے بعد پارٹی میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زعیم قادری عید الفطر کے بعد شاہد خاقان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔

زعیم حسین قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان ریفارمز پارٹی جمہوری نظام میں سنگ میل ثابت ہوگی، ملکی مسائل کو کوئی ایک جماععت حل نہیں کرسکتی سب کو اکٹھے بیٹھنا ہوگا۔

زعیم قادری

واضح رہے کہ زعیم قادری نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلی تھیں اور ن لیگی رہنما بھی انہیں قائل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے والے شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن پہنچے تھے، انہوں نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں