منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ اسی ہفتے کرائے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

عدالتی فیصلہ آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے اور امکان یہی ہے پولنگ اسی ہفتےکراوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پولنگ سامان کی ترسیل پر کام شروع کرنےکی ہدایات ہے۔ متعلقہ آراوز کو سامان کی ترسیل اور انتظامات کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ کی تاریخ جلد مقرر کر دی جاۓ گی اور امکان یہی ہے کہ اسی ہفتے پولنگ ڈے رکھا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے بھی آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق (ہفتہ) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانےکا حکم دیا تھا جس کو الیکشن کمیشن نے چیلنج کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔ اب حکومت نے بھی اس فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔

وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کے سنگل بینچ کا کل دیا جانے والا فیصلہ معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں