ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جارہی ہوں، بھارتی اداکارہ پونم کور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارتی فلموں کی اداکارہ پونم کور نے کہا ہے کہ کرتار پورراہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کی شکر گزار ہوں، یہاں آکر بےحد خوشی محسوس ہوئی۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کے موقع پر کہی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرتار پور رہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کے ذریعے محبت کا بیج بویا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو پوری مذہبی آزادی حاصل ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔

- Advertisement -

بھارتی اداکارہ پونم کور کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بےحد خوشی محسوس ہوئی، کرتار پورراہداری کھولنے پرعمران خان اور پاکستان کی شکر گزار ہوں، پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جارہی ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپورراہداری کھولنے پر دنیا بھر سے خیر مقدمی بیانات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے فقیدالمثال اقدامات کے دنیا بھر میں چرچے ہونے لگے، امریکا نے کرتار پورراہداری کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا کا کرتارپورراہداری کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم

اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا کہ کرتارپور راہداری کو امریکا پڑوسیوں کے درمیان ایک اچھی مثال کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کرتارپور راہداری کو مذہبی آزادی کے فروغ کی جانب ایک قدم قرار دیا۔ مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ اس راہداری سے سکھ گردوارہ کرتارپور صاحب آسکیں گے جو پاکستان کے اندر ان کا مقدس مقام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں