جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ گھریلو ملازمہ بننے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا ڈڈوال کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئیں۔

اداکارہ پوجا ڈڈوال کی انڈسٹری میں بھی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی عام زندگی میں بھی اسی کا سامنا کررہی ہیں، اداکارہ کبھی خوبصورتی کے لیے جانی جاتی تھیں لیکن اب ان کی ساری چمک دمک ماند پڑ چکی ہے۔

پوجا ڈڈوال اب غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

پوجا کی پیدائش 5 جنوری 1974 کو ممبئی مہاراشٹرا میں ہوئی، وہ فلموں ویرگتی، جینے نہیں دوں گی، مرتیو دی ٹروٹھ کے لیے جانی جاتی تھیں اور کم عمری میں ہی اداکاری شروع کردی تھی۔

پوجا ڈڈوال

اداکارہ نے 17 سال کی عمر میں سلمان خان کے ساتھ فلم ویرگتی میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی تھی لیکن پوجا ایک مقبول نام بن گئی تھیں، فلم کے فلاپ ہونے کے بعد پوجا کو کیریئر میں جدوجہد کرنا پڑی جس کے بعد انہوں نے کچھ مزید فلمیں سائن کیں۔

پوجا ڈڈوال نے ٹی وی انڈسٹری میں بھی قسمت آزمائی جہاں انہوں نے دو شوز عاشق، اور گھرانہ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

پوجا ڈڈوال

فلموں اور ڈراموں میں ناکامی کے بعد اداکارہ نے گھر بسانے کا فیصلہ کیا اور شادی کرلی پھر شوہر کے ساتھ گووا منتقل ہوگئیں پھر ایک وقت ایسا آیا کہ شوہر اور سسرال والوں نے خرابی صحت کے بعد انہیں اکیلا چھوڑ دیا اداکارہ میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی تھی۔

پوجا کے ساتھ ان کے سسرال والوں نے تعلقات ختم کرلیے جس کے بعد وہ ممبئی میں الگ تھلگ رہ گئیں۔

پوجا ڈڈوال

اداکارہ اب ٹی بی کے مرض سے صحت یاب ہوچکی ہیں لیکن ان کی پریشانی کم نہیں ہوسکیں، اب پوجا ممبئی میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہائش پذیر ہیں جہاں انہیں کسی نے رہنے کے لیے پناہ دی ہے اور بدلے میں ان سے کام بھی لیا جارہا ہے اور وہ انہیں گھریلو کاموں میں مدد کرتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں