پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

’مجھ پر تنقید کرنے کیلیے لاکھوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے نے فلم انڈسٹری میں منفی پی آر کے بے تحاشہ استعمال اور ٹارگٹ ٹرولنگ پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

پوجا ہیگڑے نے ایک انڈین میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح کچھ مشہور شخصیات ایسے فنکاروں کو کمزور کرنے اور ان کا حوصلہ پست کرنے کیلیے لاکھوں روپے خرچ کرتی ہیں جنہیں وہ اپنے کیریئر کیلیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

انٹرویو میں پوجا ہیگڑے نے بتایا کہ وہ کس طرح اس منفی مہمات کا شکار بنیں اور مہمات نے ان کی ذہنی صحت اور اہل خانہ کو کس قدر نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: پوجا ہیگڑے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کی خبریں گردش کرنے لگیں

ساکھ متاثر کرنے کیلیے پی آر کے غلط استعمال کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھے یاد ہے ایک وقت تھا جب میں سوشل میڈیا پیجز کے ہاتھوں مسلسل ٹرولنگ کا شکار بنی، میں سوچتی تھی کہ کوئی میرے بارے میں مسلسل منفی باتیں کیوں کر رہا ہے؟ پھر معلوم ہوا کہ لوگ دوسروں کو نیچا دکھانے کیلیے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ منفی مہمات نے انہیں کافی متاثر کیا لیکن جلد ہی انہوں نے اسے اپنی کامیابی کی تعریف کے طور پر دیکھا، تاہم اس سے ان کا خاندان کافی پریشان رہا جس نے انہیں اور ان کی ٹیم کو تفتیش کرنے پر مجبور کیا۔

’میری ٹیم اُن سوشل میڈیا پیجز تک پہنچی جو مجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ میں نے ٹیم سے کہا کہ وہ میم پیجز سے جڑیں اور ان سے پوچھیں کہ مسئلہ کیا ہے۔ پیجز نے بتایا کہ ’وہ ہمیں معاوضہ دے رہے ہیں، اگر آپ اسے روکنا چاہتی ہیں یا اُن پر تنقید کروانا چاہتی ہیں تو رقم ادا کریں‘، میرے لیے یہ بالکل عجیب تھا۔‘

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ تب مجھے حقیقت معلوم ہوئی کہ مجھ پر تنقید کرنے کیلیے لوگ لاکھوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے 2016 میں فلم ’موہنجو دڑو‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا جس میں وہ سُپر اسٹار ہریتک روشن کے مد مقابل نظر آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں