اتوار, مارچ 30, 2025
اشتہار

’کبھی سوچا نہیں تھا کہ سلمان خان اتنے بڑے اسٹار بن جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ماضی کی مقبول اداکارہ پونم ڈھلون بالی وڈ کے سنہرے دور کا حصہ رہی جہاں انہوں نے لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور گہری دوستیاں قائم کیں۔

فلم ’لیلیٰ‘ میں سنیل دت کی بیٹی کا کردار ادا کرنے سے لے کر سلمان خان کی تعریف کرنے تک پونم ڈھلون کا سفر خاص یادوں سے بھرپور ہے۔

’لیلیٰ‘ کی شوٹنگ کے دوران پونم ڈھلون کو والد کا کردار ادا کرنے والے سنیل دت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ ایک دلچسپ لمحے کو یاد کرتی ہیں جب انہوں نے اداکار سے مذاق میں کہا تھا کہ ’اگر تم جوان ہوتے تو میں شاید تم سے شادی کرنا چاہتی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’سلمان خان میرا خون بہا کر سیٹ پر چھوڑ کر چلے گئے‘

فلم انڈسٹری میں پونم ڈھلون کی کئی گہری دوستیاں ہیں جن میں سے ایک خاص اداکارہ ریکھا کے ساتھ بھی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’ریکھا بہت پیار کرنے والی ہے، میں اس سے پیار کرتی ہوں‘۔

پونم ڈھلون کی پدمنی کولہاپورے سے ملاقات اسٹریٹ سنگر کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور وہ جلد ہی اچھے دوست بن گئے۔ اس فلم میں اداکارہ نے آخری بار سنجے دت کے ساتھ کام کیا کیونکہ اداکار نے کیس کی وجہ سے فلموں سے وقفہ لے لیا تھا۔

سلمان خان کے بہت بڑے اسٹار بننے سے قبل پونم ڈھلون اکثر انہیں سلیم جاوید کے گھر ایک چھوٹے لڑکے کے روپ میں دیکھتی تھیں۔

وہ یاد کرتی ہیں کہ ’وہ مجھ سے چند سال چھوٹا تھا اور میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اتنا بڑا اسٹار بن جائے گا، وہ بہت خوبصورت تھا‘۔

پونم ڈھلون اکثر سلیم جاوید کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کے گھر جاتی تھیں جہاں وہ سلمان خان سے ملیں۔ آج بھی وہ ان کی توجہ اور مداحوں کی پیروی کی تعریف کرتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں