ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پونم پانڈے کو حکومتی عہدہ دیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کو بھارتی حکومت کی جانب سے اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروائیکل کینسر سے آگاہی کیلیے پونم پانڈے کو مودی سرکای کی جانب سے سفیر نامزد کیے جانے کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔

پونم پانڈے اور ان کی ٹیم یونین ہیلتھ منسٹری کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس سے متعلق طریقہ کار پر کام کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: پونم پانڈے کی موت کی جھوٹی خبر پر شوہر کا حیران کُن بیان

گزشتہ ہفتے پونم پانڈے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا تھا کہ اداکارہ و ماڈل کی سروائیکل کینسر کے باعث موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی تھی جس پر ان کے مداح اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

اس کے اگلے دن انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ زندہ ہیں۔ انہوں نے سروائیکل کینسر سے آگاہی کیلیے موت کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی تاکہ لوگ اس بیماری کے بارے میں جان سکیں۔

’مجھے بہت گالیاں پڑنے والی ہیں‘

دو روز قبل پونم پانڈے نے بیان جاری کیا تھا کہ موت کی جھوٹی خبر دینے میں میری پی آر ٹیم ملوث نہیں ہے۔

اداکارہ و ماڈل کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو کینسر تھا، وہ بہت زیادہ بیمار رہیں اور کافی مشکل وقت دیکھا، موت کی جھوٹی خبر کا یہ نتیجہ نکلا کہ اب ہر طرف سروائیکل کینسر کے بارے میں پڑھنے کو مل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ ہم کس دور سے گزر رہے ہیں، میری موت کی خبر نے سب کو ہلا کر رکھا دیا تھا، معلوم ہے اب مجھے بہت گالیاں پڑنے والی ہیں، میرے قریبی دوست بھی سخت ناراض ہیں اور میں مصیبت میں ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں