تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پوپ فرانسس اسپتال میں داخل

ویٹی کن سٹی: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ترجمان ویٹی کن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس طبی معائنے کیلئےاسپتال گئے ہیں ان کے طبی معائنے کا وقت پہلے سے طے شدہ تھا۔

ادھر اطالوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس اور دل کی تکلیف کے باعث ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس ممکنہ طور پر رات بھر اسپتال میں رہیں گے جس کے باعث ان کے تمام ملاقاتیں اور سروسز کو معطل کردیا گیا ہے۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے پوپ فرانسس طویل عرصے سے گھٹنے کے درد میں بھی مبتلا ہیں جس کے باعث وہ حالیہ مہینوں میں وہیل چیئر پر بھی دیکھے گئے تھے۔

گذشتہ سال گھٹنے میں درد کی وجہ سے پوپ فرانسس کو کئی بار سرگرمیاں منسوخ یا کم کرنا پڑی تھیں۔

Comments

- Advertisement -