جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

زیر علاج پوپ فرانسس کے حوالے سے ڈاکٹروں کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس کی سانس کی نالی میں پولی مائیکروبیل انفیکشن کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں کے فیصلے کے مطابق وہ ابھی اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔

ویٹیکن سے پیر کو جاری بیان کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی سانس کی نالی میں پولی مائیکروبیل انفیکشن کی تشخیص کے بعد ان کے علاج کی نوعیت کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پولی مائیکروبیل شدید نوعیت کا انفیکشن ہوتا ہے، جو وائرس، بیکٹریا، فنگس اور پیراسائٹس ایک ساتھ جمع ہو جانے پر ہوتا ہے، ویٹیکن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس ابھی اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔

روئٹرز کے مطابق ڈاکٹروں نے پوپ فرانسس کی سانس کی نالی کے انفیکشن کے علاج کو ’’پیچیدہ طبی صورت حال‘‘ کے باعث تبدیل کر دیا ہے، اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ جب تک ضروری ہو اسپتال میں رہیں گے۔

فلسطینیوں کو نکالنے کے بعد مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر

88 سالہ پوپ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے سانس کے انفیکشن میں مبتلا تھے اور انھیں جمعے کے روز روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ ’’حالیہ دنوں اور آج کے ٹیسٹوں کے نتائج میں سانس کی نالی کے پولی مائکروبیل انفیکشن کا پتا چلا، جس کی وجہ سے تھراپی میں مزید تبدیلی کر دی گئی ہے۔‘‘

بیان میں کہا گیا کہ آج تک کیے گئے تمام ٹیسٹ ایک پیچیدہ طبی صورت حال کی نشان دہی کرتے ہیں، جس کے لیے اسپتال میں مناسب قیام کی ضرورت ہوگی۔ دریں اثنا، ویٹیکن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کی حالت ’’مستحکم‘‘ ہے، اور بخار نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں