کراچی : پورٹ قاسم ایس ایس جی سی کے ایل پی جی ٹرمینل کی انتظامیہ کیخلاف ایل پی جی جہاز کو برتھ دینے میں تاخیر پرامپورٹرز ٹینکرز باؤزرمالکان اور ڈرائیورز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم ایس ایس جی سی کے ایل پی جی ٹرمینل کی انتظامیہ کیخلاف ایل پی جی امپورٹر ٹینکر باوزرمالکان کا احتجاج جاری ہے ۔
پورٹ قاسم ایس ایس جی سی ایل پی جی ٹرمینل پر ایل پی امپورٹرز اور ٹینکر مالکان نے مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس جی سی ٹرمینل انتظامیہ کی غفلت سے ایل پی جی کے جہاز کو برتھ دینے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔
ایل پی جی جہاز کے برتھ نہ ملنے سے باوزر کے ڈرائیور ایک ہفتے سے ٹرمینل کے باہر بے یار و مدد گار کھڑے ہیں اور ایس ایس جی سی ٹرمینل انتظامیہ نے احتجاج کرنے پر باتھ استعمال کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے ۔
واضح رہے کہ ایل پی جی جہاز وں کوبرتھ نہ ملنے سے ایل پی جی کی فراہمی میں اندرون ملک خاص طور سے سرد علاقوں میں کمی ہونے کے ساتھ تیس سے چالیس فی کلو گرام قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔