اشتہار

نئی وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کیلئے وزارتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، احسن اقبال سمیت دیگر کو قلمدان سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف وفاقی وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار ہوں گے، اسحاق ڈار کو وفاقی وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا، احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیصراحمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افیئرز کا عہدہ دیا گیا ہے، ریاض پیرزادہ کو وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس دی گئی، اعظم نذیرتارڑ کو قانون وانصاف کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رانا تنویرحسین کو صنعت اور صنعتی پیداوارکی وزارت سے نوازا گیا ہے۔ چوہدری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیوں اور افرادی قوت کی وزارت دی گئی ہے۔

عبدالعلیم خان وزیرنجکاری جبکہ جام کمال خان کو وزیر تجارت مقرر کیا گیا ہے۔ اویس احمد خان لغاری کو وزیر ریلوے کا عہدہ تفویضں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیصراحمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افیئرز کی وزارت دی گئی ہے۔ ریاض پیرزادہ کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اویس احمد خان لغاری کو وزارت ریلوے کا قلمدان سونپا گیا۔

خالد مقبول صدیقی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ تعلیم کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔ مصدق ملک پیٹرولیم اور پاورکے وزیرہوں گے۔ انجینئر امیر مقام کو سیفران کیساتھ قومی ثقافتی ورثہ کا اضافی قلمدان دیا گیا۔

دریں اثنا محمد اورنگزیب نے باضابطہ طور پر وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب حلف اٹھانے کے بعد وزارت خزانہ آئے۔

خزانہ ڈویژن کے سینئر افسران اور دیگر عملے نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے افسران کے ساتھ تعارفی سیشن بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں