جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

گیس کمپنی ملازمین کے اسپورٹس اخراجات عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:گیس کمپنی ملازمین کے کھیلوں کیلئے پیسے عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کو کھیلوں کیلئے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ اوگرا نے یہ اجازت آئندہ مالی سال 25-2024 کےلیے دی ہے۔

ترسیلی شعبے سے 2 کروڑ اور ڈسٹری بیوشن سے 3 کروڑ 10 لاکھ روپے وصولی کی اجازت دی گئی ہے۔ سیلز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرنےکی اجازت دی گئی۔

- Advertisement -

سوئی ناردرن کے اسپورٹس سیل نے 33 کروڑ 30 لاکھ روپے فراہمی کی درخواست کی تھی جب کہ آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کےلیے کثیر رقم کی درخواست کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا فنڈز کی قلت سے سوئی ناردرن میں ہاکی  کبڈی اور فٹ بال پر عارضی پابندی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں