اشتہار

انتونیوگوٹیرز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : سابق پرتگالی وزیراعظم انتونیوگوٹیرزکو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کانیاسیکریٹری جنرل منتخب کرلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کو منتخب کرنے کی تقریب ہوئی،جس میں 193 رکن ممالک نے قرارداد کے ذریعے پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو گوٹیرز کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔

پرتگال کے سابق وزیراعظم 67 سالہ انٹونیو گوٹیرز کاانتخاب گزشتہ ہفتے تیرہ امیدواروں میں سے کیاگیاتھا۔وہ یکم جنوری دوہزارسترہ سے پانچ سال کےلیےسیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

- Advertisement -

خیال رہےکہ انٹونیوگوٹیرز نے جون 2005 سے دسمبر 2015 کے دوران ایک دہائی سے زائد عرصے تک اقوام متحدہ میں کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر مہاجرین کے حقوق کے لیےفرائض انجام دیے۔

یاد رہےکہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم انتونیوگوٹیرز کو گزشتہ دنوں سلامتی کونسل کی جانب سے نامزد ہونے پر بان کی مون نے مبارکباد دی تھی۔

واضح رہے کہ بان کی مون کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے نئے منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی خوشحالی اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں