تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نشے میں دھت ہوکر جہاز اڑانے والا پائلٹ گرفتار

برلن: جرمنی کے دارالحکومت میں واقع ائیرپورٹ پر پرتگال کی نجی فضائی کمپنی کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نشے میں دھت ہوکر جہاز اڑا رہا تھا اور اسی حالت میں اُس نے ٹیک آف بھی کیا۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے برلن ائیرپورٹ پر اترنے والی پرتگال کی نجی ائیرلائن کو معمول کے مطابق چیک کیا تو کاک پٹ میں معاون پائلٹ نشے میں دھت پڑا تھا اور وہ اسی حالت میں اپنے ساتھی کے ساتھ جہاز چلاکر پرتگال سے جرمنی لایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کی شام جب فلائٹ اترنے کے بعد اہلکار جہاز میں داخل ہوئے اور مسافروں کی تلاشی کا عمل شروع کیا تو سب معمول  پرامن تھا تاہم جیسے ہی ایک افسر کاک پٹ میں داخل ہوا تو وہ حیران رہ گیا کہ وہاں 40 سالہ شخص نشے میں دھت ہوکر بیٹھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: 81 سال قبل لاپتا ہونے والی امریکی خاتون پائلٹ کا سراغ مل گیا

مذکورہ شخص کو دیکھتے ہی اہلکاروں نے اعلان کیا کہ وہ خود اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردے تاہم جب اُس نے مزاحمت کا آغاز کیا تو ائیرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی اور مزید نفری طلب کی گئی جس کے بعد مذکورہ شخص کو کمانڈوز نے گرفتار کیا۔

پراسیکوٹر جنرل نے انتہائی سنگین جرم کا مرتکب ہونے پر پائلٹ کا لائسنس فوری طور پر معطل کیا اور اُسے گرفتار کر کے 10 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ معاون پائلٹ جرمانے کی رقم ادا کرنے کے بعد اپنے ملک واپس جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوانین کی خلاف ورزی‘ پی آئی اے کے تین پائلٹ معطل

جرمن حکام نے ائیرلائن اور پائلٹ کا نام بتانے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ہے کہ مذکورہ فلائٹ میں 106 مسافر سوار تھے جنہیں اتار  کر نئی فلائٹ مہیا کی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں