پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘پاکستان کیلئے کئی سالوں کے بعد ایک مثبت اور اچھی خبر’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوش اورایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت خوشخبری ستمبر میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ملک کیلئےکئی سال بعدایک مثبت اوراچھی خبرہے، ‏پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوش اورایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت یہ خوشخبری ستمبر میں متوقع ہے۔

انھوں نے لکھا ‘آرمی چیف کے حالیہ دنوں میں اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کو اب ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، کاش ہمارے جمہوری۔ سیاسی لیڈرز اور آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ پہلے کر لیتے تو پاکستان آج ترقی میں کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا۔ ‏آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں