اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کروناویکسین کے حصول سے متعلق اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کی ویکسین حاصل کرنے کے لیے چین سے رابطے میں ہیں، پاکستان میں کرونا ویکسین کا تیسرا ٹرائل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ کروناویکسین کے حوالے سے پاکستان چین سے بات چیت کررہا ہے، احتیاطی تدابیر سے 70فیصد بیماری کو روکا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کا سب سے بڑا تھلسیمیاپروگرام پنجاب میں چل رہا ہے، تھلسیمیا پر جب میں نے کام شروع کیا تو سوچا شعور پیدا کرنا ضروری ہے، میں جب بھی کہیں جاتی تو تھلسیمیا پر آگاہی دینا شروع کردیتی ہوں، ہم محنت کرلیں تو ہیپاٹائٹس اور ٹی بی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔

کروناویکسین کا حصول، بڑی پیشرفت سامنے آگئی

صوبائی وزیر نے اپنی گفتگو میں کہا صحت اور تعلیم سے نواز دیں تو اس سے زیادہ خوبصورت اور بہادر قوم کوئی نہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو بہت سی بیماریوں سے جان بچ سکتی ہے۔

سیاسی موضوع پر پوچھے گئے ایک سوال پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق تھے، وہ اپنے دل کے مسئلے کے لیے لندن گئے تھے، میرا خیال ہے نواز شریف کا دل اب ٹھیک ہو چکا ہے، اب تو وہ اونچی اونچی تقریریں بھی کررہے ہیں، اب بہت ہو گیا نواز شریف واپس آجائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں