تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

عمران خان کا آج نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا امکان

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا آج نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے نیب نے گزشتہ روز زمان پارک میں نوٹس موصول کرایا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں آج سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب نے طلب کر رکھا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی چیئرمین کا آج نیب پنڈی میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے وہ اپنے وکیل کے ذریعے نیب کو 20 نکات پر مشتمل جوابات اوردستاویزات فراہم کریں گے۔

نیب نے گزشتہ روز زمان پارک میں 3 صفحات پر مبنی نوٹس موصول کرایا تھا جس میں عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب پنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کے خلاف انکوائری تفتیش میں بدل دی گئی ہے اور وہ کیس سے متعلق تمام دستاویزات اپنے ساتھ لائیں۔

نیب نوٹس کے مطابق رقم منتقلی کا معاملہ گٹھ جوڑ کر کے کابینہ سے خفیہ رکھا گیا تھا، اور یہ معاملہ خفیہ قرار دے کر بند لفافے کی کابینہ سے منظوری لی گئی تھی۔

نیب نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نے ذاتی فوائد کے لیے برطانوی پاؤنڈ غیر قانونی منتقل کیے۔

Comments

- Advertisement -