ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

زمین سے قریب ایک اور سیارے پر زندگی کے آثار مل گئے، ماہرین کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی خلائی ادارے دی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے دعویٰ کیا ہے کہ زہرہ سیارے میں کچھ ایسے آثار دریافت ہوئے ہیں جو زندگی کا اشارہ دیتے ہیں۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمین کے پڑوسی یا جڑواں سیارے زہرہ کے ماحول میں کچھ ایسی رہریلی گیس دریافت ہوئی جو زندگی کی موجودگی کی نشاندہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زہرہ سیارہ کے حوالے سے یہ بات ماہرین نے ٹیلی اسکوپ سے کیے جانے والے مشاہدے کے بعد کی، اگر یہاں زندگی کے آثار دریافت ہوئے تو مستقبل میں زہرہ سیارے پر سائنسی ماہرین کی توجہ مرکوز ہوجائے گی اور پھر وہاں خلائی مشنز بھیجے جائیں گے۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ زہرہ سیارہ چونکہ سورج کے بہت قریب ہے تو یہاں کا درجہ حرارت دیگر سیاروں کے مقابلے میں زیادہ ہے اور اسی وجہ سے وہاں پر زہریلے اثرات (گیسز) کا اخراج ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سائنس داں نے زحل کے چاند پرزندگی کے آثاردریافت کرلیے

ناسا کے مطابق ابھی ماہرین نے زہرہ سیارے پر زندگی کی تلاش کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا، بس ٹیلی اسکوپ سے معائنہ کیا اور پھر جمع ہونے والے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ مرتب کی۔

ماہرین کے مطابق زہرہ سیارے پر فوسوفین کمیکل پایا گیا ہے جو کہ کسی ماحول کی نشاندہی کرتا ہے اور اس بات کی جانب اشارہ بھی ہے کہ وہاں پر کوئی مخلوق آباد ہے یا پھر انسان زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ فوسوفین نامی یہ کیمیکل زمین پر صنعتی استعمال کے لیے تیار کیا جاتا ہے یا پھر یہ آکسیجن فری ماحول میں نشوونما پاتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کی سربراہ اور برطانوی یونیورسٹی کارڈف کی پروفیسر جین گریوز کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے یہ بہت حیران کن مرحلہ تھا جب کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور واضح شواہد ملے، ہم نے اس تحقیق میں حساس اور طاقت ور ترین خورد بینوں کا استعمال کیا جو زہرہ کے حجم اور وہاں موجود گیسز کا مشاہدہ کرسکتی تھیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کائنات میں زندگی کی تلاش، ماہرین فلکیات نے سیارے پر پانی دریافت کرلیا

تحقیقی ٹیم کا یہ بھی ماننا ہے کہ فوسوفین کیمیکل زہرہ سیارے کے بادلوں میں بہت ہی کم مقدار میں پایا جاتا ہے یا پھر یہ کسی مقام پر محدود تعداد میں ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ ان کی دریافت اہم ہے کیونکہ فوسوفین کی تیاری کے متبادل ذرائع کے بیشتر امکانات ثابت نہیں ہوئے مگر انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ سیارے پر زندگی کی موجودگی کی تصدیق کے لیے بہت زیادہ کام اور تحقیق کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں