اشتہار

سوشل میڈیا پر تصویر کیوں لگائی؟ شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک سفاک شخص نے محض اس وجہ سے اپنی بیوی کو قتل کردیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر لگائی تھی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خاتون کی شناخت 25 سالہ رینا گپتا کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے شوہر اومیش گپتا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر اپ لوڈ کرنے پر اپنی بیوی کی جان لے لی۔

اومیش نے پہلے تو پولیس والوں کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ اس کی بیوی کو ڈاکوؤں نے مار دیا ہے جو رات کو ان کے گھر میں گھس آئے تھے۔ بعد میں اس نے اعتراف جرم کیا۔

- Advertisement -

رینا کی لاش منگل کی صبح 4 بجے کے قریب اس کے گھر کے باہر ملی تھی۔ ضلع شاہجہاں پور کے رہائشی جوڑے کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی۔

اطلاع ملنے پر مقامی ایس ایچ او فارنسک ماہرین کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جب کہ اومیش کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی شاہجہاں پور اشوک کمار مینا نے بتایا کہ ہم نے مقتولہ کے رشتہ داروں کی شکایت پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت شوہر اومیش کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں