تازہ ترین

بھارتی ریاست کیرالہ میں شہید بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر مودی کے انتہا پسند بھڑک اٹھے

اسلام آباد : کیرالہ میں شہید بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر مودی کے انتہا پسند بھڑک اٹھے، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اور بی جے پی کے نام نہاد انتہا پسند آج تک "بھٹو” نام سے خوفزدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ کیرالہ میں شہیدمحترمہ بینظیربھٹو کے پوسٹرلگانے پرمودی کےانتہاپسندبھڑک اٹھےہیں، آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے نیشنل کانفرس کے دعوت نامے اور کیرالہ کے دارالحکومت میں شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر سجائیں۔

،شیری رحمان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بی جےپی کےانتہا پسندوں کو شہید بینظیر بھٹو کے نظریات سے آج بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے، آل انڈیاڈیموکریٹک ویمنزایسوسی ایشن نے بینظیربھٹوکوبھرپور خراج پیش کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ شہیدمحترمہ بینظیربھٹوناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیاکی خواتین کیلئےرول ماڈل ہیں، انھوں نے پوری زندگی اسی انتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑی، مودی سرکار اور بی جےپی کے نام نہاد انتہا پسند آج تک”بھٹو”نام سے خوفزدہ ہے۔

Comments

- Advertisement -