تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لڑکی کی لاش کو 4 کلومیٹر گھسیٹنے کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

دہلی: بھارت میں گذشتہ روز پیش آئے دلخراش واقعے میں ہلاک لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلطان پوری سے کنجھاولا تک کار سے گھسیٹتے ہوئے لڑکی کی موت واقع ہوئی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکی سے کسی قسم کی زیادتی نہیں کی گئی تاہم متوفیہ کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خون کے نمونے طبی معائنے کے لئے لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ واردات کے وقت ہو نشے میں تھے یا نہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز دہلی کے کنجھوالا پولیس اسٹیشن (روہنی ضلع) میں ایک کار کے ساتھ لڑکی کی بندھی لاش ملی تھی واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلادی تھی۔

پولیس کو اطلاع ملی تو فوری جائے حادثے پر پہنچی تو دلخراش منظر دیکھنے کو ملا کہ لڑکی کار کے ساتھ ہی مردہ حالت میں موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دلخراش واقعہ: کار لڑکی کی لاش کو 4 کلومیٹر تک گھیسٹ کر لے گئی

مذکورہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی تاکہ واقعے کی جانچ پڑتال کی جائے، سی سی ٹی وی فوٹیج نے تو دل دہلادئیےتھے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک لڑکی کار میں پھنسی نظر آرہی ہے اور کار لڑکی کو گھیسٹ کر لے جارہی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا؟ ان سوالوں کا جواب جاننے کے لئے آس پاس کے مزید علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی، تو خوفناک انکشاف سامنے آیا کہ لڑکی اسکوٹی پر سوار تھی، جسے ایک کار نے ٹکر ماری اور اسے کئی کلو میٹر دور تک گھیسٹ کر لے گئی،پولیس نے شواہد کی روشنی میں کار میں سوار تمام افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -