اشتہار

کوڑیوں کے دام خریدے گئے مرتبان شہری کو کروڑ پتی بنا گئے!

اشتہار

حیرت انگیز

کبھی کبھی قسمت یوں بھی مہربان ہوتی ہے کہ مٹی بھی سونا بن جاتی ہے جیسا کے کباڑیے کی دکان سے کوڑیوں کے دام خریدے گئے مرتبان اپنے مالک کو کروڑ پتی بنا گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں ایک شہری نے استعمال شدہ اشیا کی دکان (کباڑیے) سے دو چھوٹے چینی مرتبان صرف 25 ڈالر میں خریدے تھے جن پر خوبصورت نقش ونگار بنے ہوئے تھے۔ خریدار شہری اور دکاندار دونوں اس کی اصل حقیقت سے واقف نہ تھے جس کے بعد چند لمحوں میں ہی خریدار کروڑ پتی بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ چینی مرتبان درحقیقت دور شاہی حکومت سے تعلق رکھتے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ نیلامی پر مرتبانوں کا یہ جوڑا 60 ہزار ڈالر (لگ بھگ پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے) سے زائد قیمت پر فروخت ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

دونوں برتن بہت صاف اور اچھی حالت میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مہنگے داموں نیلام ہو سکتے ہیں۔ چینی آرٹ کے ماہرین کے مطابق ایسے مرتبانوں کی تیاری میں غیر معمولی مہارت اور صبر درکار ہوتا تھا۔

اس حوالے سے 16 مئی کو لندن کے ایک نیلام گھر میں ان تاریخی مرتبانوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پورسلین سے بنی مرتبانوں کی اس جوڑی پر ’کنول اور گلِ داؤدی‘ کے پھول کندہ ہیں۔ یہ طریقہ ڈوکائی کہلاتا ہے جو پہلے مِنگ بادشاہت میں سامنے آیا تھا۔ اس میں نیلا رنگ زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو بہت مقبول بھی تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں