ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

بجلی بحران کے ساتھ مرغیوں میں برڈ فلو پھیل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی کے بحران اور برڈ فلو نے جنوبی افریقا میں چکن کی قلت کو جنم دیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے پروڈیوسر ایسٹرل فوڈز کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کو آنے والے مہینوں میں چکن کی قلت کا سامنا ہے کیونکہ برڈ فلو پھیلنے اور بجلی کی مسلسل بندش نے پولٹری کی صنعت کو تباہ کر دیا ہے۔

ایک تجارتی اپ ڈیٹ میں ایسٹرل فوڈز نے کہا کہ اسے گزشتہ سال 27.62 رینڈ ($1.46) کے منافع کے مقابلے میں، 30 ستمبر تک سال میں 18.02 رینڈ ($0.9564-$0.9596) فی حصص کے نقصان کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

متوقع نقصان بنیادی طور پر بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے ہے۔

ایسٹرل نے کہا کہ بجلی کے بحران نے پولٹری کی صنعت کو درہم برہم کردیا ہے اور آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے جو اب "بدترین” برڈ فلو پھیلنے سے متعلق اضافی اخراجات کو مزید بڑھا رہا ہے۔

برڈ فلو جنوبی افریقا کے گوتینگ اور مپومالنگا صوبوں میں "خطرناک شرح سے” پھیل چکا ہے۔

ایسٹرل کے مطابق برڈ فلو کی وجہ سے پہلے ہی مارکیٹ میں ٹیبل انڈوں کی کم سپلائی ہوئی ہے اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ آنے والے مہینوں میں ویلیو چین میں مرغی کے گوشت کی فراہمی منفی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں