ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ملک بھر میں بجلی کا بحران بڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بھر میں بجلی کا بحران بڑھ گیا ہے اور سردی میں بجلی کی طلب کئی گنا کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سردی میں بجلی کی طلب کئی گنا کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں بجلی کا بحران بڑھ گیا ہے اور شارٹ فال بڑھ جانے کے باعث لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 14500 میگا واٹ ہے جب کہ دستیاب بجلی کے باعث مجموعی شارٹ فال ہزار میگا واٹ کے لگ بھگ ہے۔

- Advertisement -

بجلی بحران کے باعث لاہور سمیت بڑے شہروں میں تین سے پانچ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی بندش کا دورانیہ 8 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی ہائیڈل پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ آج چھٹی میں طلب کم ہے کل سے معمول کے باعث کام شروع ہونے کے باعث شارٹ فال مزید بڑھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں