اشتہار

شعبہ توانائی میں سرکلر ڈیٹ کا حجم بلند ترین سطح پر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں کا معاملہ ایک بار پھر سنگین توعیت اختیار کرنے لگا، توانائی کے شعبے کی وصولیوں کا حجم چھ سو اسی ارب روپے سے زائد ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توانائی کی پیداواری لاگت میں ستائیس فیصد کی کمی کے باوجود واجبات کی مد میں قابل وصول رقم کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، پیپکو کے اعداد وشمار کے مطابق پاور سیکڑ کے واجبات میں بھی چوالیس فیصد اضافہ ہوا ہے, پاور سیکٹر کو تین سو ارب روپے کی ادائیگیاں کرنا ہے ۔

پاور سیکٹر ادائیگیوں میں ایک سو تہتر ارب روپے، نجی بجلی گھروں کے جبکہ آئل کمپنیز کے چھیتر ارب روپے اور بینکوں کے انیس ارب روپے شامل ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی حکومت پر پاور سیکٹر کے سترہ ارب روپے واجب الادا ہیں، صوبوں کی ادائیگیوں میں سب سے زیادہ سندھ کے چوہتر ارب روپے، بلوچستان اٹھارہ ارب ساٹھ کروڑ ، پنجاب پانچ ارب سترہ کروڑ اور خیبر پختون خواہ پر اٹھاسی کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔

کراچی الیکٹرک نے پیپکو کو چھیالیس ارب روپے ادا کرنا ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں