جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات: ق لیگ کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کرنےکے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وکیل ق لیگ صفدر شاہین پیرزادہ نے درخواست میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد آچکی ہے ڈپٹی اسپیکر الیکشن نہیں کرا سکتا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کےخلاف اپنی جماعت نے عدم اعتماد کیا اس کامطلب ہےکہ اس نے حلف سے انحراف کیا لہذا ہائی کورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ انٹراکورٹ اپیل میں کالعدم قرار دلوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اختیارات سلب کرنے کے خلاف درخواست منظور کر لی اور سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے اختیارات بحال کر دیے۔

عدالت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا الیکشن کے حوالے سے بدمزگی نہیں ہونی چاہیے، الیکشن کی شفافیت پر کوئی سوال نہیں اٹھنا چاہیے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اسپیکر قانون کے مطابق 16 اپریل کو وزیر اعلیٰ کا شفاف الیکشن کرائیں، اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی 15 اپریل تک تمام انتظامات مکمل کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں