اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فیصل آباد: پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پنجاب اسمبلی کی بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات پرتشدد ہونے کے آثاز نمودار ہونے لگے ، فیصل آباد میں پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی پی ستانوے سے پی ٹی آئی امیدوار علی افضل ساہی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق علی افضل ساہی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔May be an image of 11 people and people standingپولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور فائرنگ سے زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ ن لیگ پی ٹی آئی امیدواروں کو بلیک میل کر رہی ہے

اس سے قبل انیس جون کو بھی پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نیتجے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، جب کہ اس دوران پولیس تماشائی بنی رہی۔

جھگڑے سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار خالد گجر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی پی167 پر میں ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا، لیگی امیدوار نذیر چوہان نے آ کر ہمارے انتخابی پوسٹر اتار ے۔

خالد گجر کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر سے ان کا بیٹا زخمی ہوا جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں