تازہ ترین

’2018 میں بانی پی ٹی آئی کیلیے جو کیا گیا وہ اب نواز شریف کیلیے ہورہا ہے‘ منظور وسان

خیرپور: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2018 میں بانی پی ٹی آئی کے لیے جو کیا گیا وہ اب نواز شریف کے لیے ہورہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ ہر جماعت کو فری اینڈ فیئر الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے، بانی پی ٹی آئی بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں جلد پتا چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

منظور وسان نے دعویٰ کیا کہ کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی سب سیٹیں حاصل کریں گے، پیپلزپارٹی کا کچھ پارٹیوں سے مقابلہ ہوگا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ نواز لیگ کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، وفاق میں بھی پی پی کی حکومت بن سکتی ہے جبکہ ہمارے روٹھے ہوئے لوگ پیر پگارا کے پاس جائیں گے۔

منظور وسان نے کہا کہ پی ایس 27 کوٹ ڈیجی سے میری جگہ بیٹا ہالار وسان الیکشن لڑکے گا، این اے 202 سے فارم جمع کرواؤں گا، پارٹی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن لڑوں گا۔

Comments

- Advertisement -