اسلام آباد : پیپلزپارٹی وزارتوں کی رائٹ سائزنگ پر حکومتی پالیسی کی مخالف نکلی ، چوہدری منظور احمد نے کہا حکومت کی ہائی پاور رائٹ سائزنگ کمیٹی کی تشکیل درست نہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی میں پالیسز کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے ، پیپلزپارٹی کا وزارتوں کی رائٹ سائزنگ پر حکومتی پالیسی کی مخالف نکلی۔
پی پی سے حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد نے بیان میں کہا کہ حکومت کی ہائی پاور رائٹ سائزنگ کمیٹی کی تشکیل درست نہیں، ہائی پاور کمیٹی میں ایک رکن پی پی او رایک پرائیویٹ ممبر ہے۔
چوہدری منظور احمد کا کہنا تھا کہ ہائی پاور رائٹ سائزنگ کمیٹی میں بیشتر اراکین ن لیگ کے ہیں، پیپلزپارٹی کارائٹ سائزنگ کمیٹی کی رپورٹ پر نقطہ نظر مختلف ہے، چوہدری منظور
رہنما پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حکومت کی رائٹ سائزنگ کسی صورت قبول نہیں ہے، حکومت رائٹ سائزنگ کے نام پر کچھ اور کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے مدعو نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی رائٹ سائزنگ بارے اپنی رپورٹ تیار کر رہی ہے، اس حوالے سے اپنی رپورٹ منظر عام پر لائےگی۔
چوہدری منظور نے کہا کہ وفاقی کابینہ رائٹ سائزنگ کمیٹی رپورٹ کی مںنظوری نہ دے ،حکومت پی پی کی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر رائٹ سائزنگ پر فیصلہ کرے۔