اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اورپی پی حکومت میں18ارب کی سبسڈی دی گئی لیکن 2ارب کا ذکر ہو رہا ہے 18ارب کی سبسڈی کا کوئی نام نہیں لےرہا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی پروٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں2ارب کی سبسڈی دی گئی جب کہ ن لیگ اورپی پی حکومت میں18ارب کی سبسڈی دی گئی لیکن 2ارب کا ذکر ہو رہا ہے 18ارب کی سبسڈی کا کوئی نام نہیں لےرہا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہےجونظام کو ٹھیک کرنا چاہتا ہےاس پر تنقیدکرتےہیں، نظام کی سستی اورخامیوں کاطاقتورملزمان بھرپورفائدہ اٹھاتےہیں، ہم نےکہامعاونین کےاثاثوں کی تفصیلات آنی چاہیے اور وزیراعظم عمران خان نے ہماری بات مانتے ہوئے اثاثوں پرہدایات دیں، کسی اور پارٹی میں ایسےکوئی بات بھی نہیں کرسکتا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں نوجوان ہونےچاہئیں اس میں بابےکیا کر رہےہیں چانددیکھنےسےمتعلق اسلامی نظریاتی کونسل کو3مرتبہ آنےکی دعوت دی، وزارت مذہبی امورکوبھی دعوت دی کہ چاندکامدار کیسا ہے آئے دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ کوروناوباکیخلاف سب اپنا کردار ادا کر رہےہیں، وزیراعظم عمران خان سےتعلق گہراہے جوبات دل میں ہوتی ہےوہ سامنےبھی کرتاہوں، بعض اوقات وزیراعظم ناراض ہوتےہیں لیکن انہیں میرا رویہ پتہ ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت ضروری ہےدین کوعلم اورسائنس کیساتھ وابستہ کریں، مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی کیساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، ہم فرقہ وارانہ بنیادوں پرملک کوتقسیم نہیں کرسکتے سائنس وٹیکنالوجی کا دور ہےاور اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جارہاہے۔