پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے ملاقات میں مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے صاف انکار کردیا جبکہ حکومتی وفد نے پیپلزپارٹی کو مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر حکومتی مذاکراتی وفد کے پاس مکمل مینڈیٹ نہیں تھا۔
پی پی رکن نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم پی پی مطالبات سے آگاہ نہیں، پی پی رکن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر مشکل کی اتحادی پی پی کا اعتماد توڑا ہے، حکومت کے ساتھ اعتماد سازی کی فضا برقرار نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات سے قبل اعتماد سازی کی فضا بحال کرنے کا مطالبہ کیا، حکومتی باتوں، وعدوں پر یقین کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
پی پی رکن کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے نام پر مزید وقت ضائع نہ کرے، ملاقاتوں کے بجائے عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کو مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، بلاول نے مذاکراتی وفد کو مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹنے کی ہدایت کردی۔