راولپنڈی : پیپلزپارٹی نے بینظیر بھٹو شہید کی برسی راولپنڈی کےلیاقت باغ میں منانے کااعلان کردیا ہے، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پہلی بارگڑھی خدا بخش کےبعد راولپنڈی میں برسی منارہے ہیں، جھوٹے کیسزسے پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ بلاول بھٹو نے پارٹی کی قیادت سنبھال لی ہے، انھوں نے فیصلہ کیا ہے 27دستمبر کو جلسہ جائے شہادت پر ہوگا۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کچھ قیادتیں وہ ہوتیں ہیں جو وقت کے ساتھ گم ہوجاتی ہیں، لیاقت باغ میں آج جلسے کے انتظامات دیکھنے آئے تھے، ماضی میں بھی طاقتور انتہا پسند، سامراجی پیپلزپارٹی کا راستہ روکتے رہے، جھوٹے کیسز سے پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا پہلی بار گڑھی خدا بخش کےبعد راولپنڈی میں برسی منارہے ہیں، ہماری قیادت نے عوام کے لیے جدوجہد کی ہے، بھاری دل سے بات کرتا ہوں یہاں جلسے کامشکل فیصلہ تھا کیونکہ بینظیر بھٹو اور لیاقت علی خان کی شہادت یہیں ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گلے شکوے ہر جگہ ہوتےہیں ہم پنجاب میں سب کوساتھ لیکر چلیں گے، خطرات کو دیکھ کر سیاست کرنےسے اچھا ہے سیاست ہی چھوڑ دیں۔
مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے قمرزمان کائرہ نے کہا مولانافضل الرحمان جو کہہ رہے ہیں وہ ہی اپوزیشن کہہ رہی ہے،ان کی بات میں وزن ہے ، بلاول بھٹو نے کہا تھا عوام کی بہتری جو قدم لیں گےساتھ ہوں گے ، ہم نے کبھی کسی کیس میں رعایت نہیں مانگی۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے مزید کہا آصف زرداری اورفریال تالپور پر کیسز سندھ میں بنائے گئے اور کیسز کو یہاں اٹھاکر لایا گیا، اس ملک میں باقی کیلئےالگ پیپلز پارٹی کیلئے الگ قانون رہا ہے ، سیاسی جماعتوں کاکام عوامی رابطہ ہےاوربھی جلسے ہوں گے۔