جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عمران خان کا آصف زرداری پر سنگین الزام، پیپلز پارٹی کا سخت ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری پر سنگین الزام عائد کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سخت ردعمل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ پر شروع اور جھوٹ پر ہی ختم ہوتی ہے، عمران خان روز نئی سازش کا الزام لگاتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ’عمران خان توجہ حاصل کرنے کے لیے لوگوں پر الزامات لگاتے ہیں۔ آصف علی زرداری پر الزام لگانے پر عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجیں گے، انہیں عدالت میں الزام کو ثابت کرنا پڑے گا۔‘

- Advertisement -

’بچے بچے کو پتا ہے عمران خان کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں۔ انہوں نے اپنے اوپر حملے کا ڈرامہ بنایا۔ عمران خان کے اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج ہوتا رہا ہے۔‘

متعلقہ: مجھے قتل کرانے کیلیے زرداری نے دہشتگرد تنظیم کو پیسے دیے، عمران خان

خیال رہے کہ عمران خان نے آج ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں آصف علی زرداری پر قتل کی سپاری دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا ’میرے قتل کا پلان اے اور بی ناکام ہونے کے بعد پلان سی بنایا گیا ہے جس کا سرغنہ زرداری ہے۔‘

عمران خان نے کہا ’زرداری نے سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے جو چار لوگ مجھے قتل کرانا چاہتے تھے ان کے ساتھ زرداری بھی شامل ہیں۔ قوم کو یہ سب کچھ اس لیے بتا رہا ہوں تاکہ مجھے کچھ ہو جائے تو ان لوگوں کو انجوائے کرنے نہ دینا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں