تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

’صوبے کی ترقی کے لیے ہر بہتر اقدام کریں گے‘

کراچی: سابق صدر و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال، صوبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، کامران ٹیسوری نے بھی ان کی خیریت دریافت کی۔

دونوں رہنماؤں کا وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ کی ایک ہفتے میں پیر پگارا سے دوسری اہم ملاقات

سابق صدر نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے ہر بہتر اقدام کریں گے، جو معاہدے کیے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کا اچھا ورکنگ ریلیشن قائم ہو، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ صوبے سے جو بھی تعاون درکار ہوگا وہ آپ کو فراہم کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -