تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

گورنر سندھ کی ایک ہفتے میں پیر پگارا سے دوسری اہم ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری رات گئے پیر پگارا سے ملنے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے یہ ایک ہفتے میں ان کی دوسری ملاقات ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری رات گئے پیر پگارا سے ملنے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی بھرپور مخالفت کی گئی۔

اس موقع پر پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان اور حُر جماعت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، میرے والد 1954 سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے، سیاستدانوں کو سوچنا ہوگا وہ کسی کا آلہ کار بن کر ملک کو نقصان تو نہیں پہنچا رہے، اس وقت سیاست نہیں ملک بچانا ہے۔

پیر پگارا نے مزید کہا کہ بھارت آج پاکستان اور اس کے اداروں کو آنکھیں دکھا رہا ہے، کشمیریوں کے قاتل بھارت کی جرات کیسے ہوئی کہ وہ ہمارے اداروں پر تنقید کرے۔

Comments

- Advertisement -