تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نا اہل قرار

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا جبکہ ڈیرہ بگٹی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر نواب میر عالی بگٹی کو انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بنچ نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کی اپیل کی سماعت کی۔

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے علی مدد جتک کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دیا اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر اور اپیلیٹ بینچ کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی اکتیس کوئٹہ آٹھ پرکاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جو متعلقہ ریٹرننگ آفیسر اور اپیلیٹ ٹریبونل نے مسترد کردتے ہوئے نااہل قرار دیا تھا۔

جس کے بعد علی مدد جتک نے نا اہلی کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، وہ پی بی اکتیس کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے۔

دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ نے پی بی دس ڈیرہ بگٹی سے نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے نواب میر عالی بگٹی کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -