کراچی : بلاول بھٹوزرداری امریکی صدربارک اوباما کی دعوت پرامریکا جارہےہیں، پیپلزپارٹی ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو براستہ دبئی واشنگٹن جائیں گے۔
پارٹی چیئر مین منگل کو وائٹ ہاؤس میں عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دئیے گئےناشتے میں شریک ہوں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہوں گی ۔
واضح رہے کہ امریکی صدرکی جانب سے عالمی رہنماؤں کو نیشنل پریئربریک فاسٹ پرمدعو کیا گیا ہے،بلاول بھٹو واشنگٹن کے بعد نیویارک جاکر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
- Advertisement -
بلاول بھٹو امریکہ میں ارکان کانگریس کے علاوہ امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔