گھوٹکی : پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ ’’اگرحکومت نے پیپلزپارٹی کے چار مطالبات تسلیم نہ کیے تو پھرشیر کا شکارہوگا‘‘۔
تفصیلات کےمطابق اوباڑو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ اگر ہمارے چار مطالبات نہ مانے گئے تو پھر شیر کاشکار کرنے نکلوں گا۔
پیپلزپارٹی کے سربراہ کا کہناتھا کہ میرااحتجاج عمران خان کی طرح نہیں بلکہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی طرح ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ جب سے بی بی کا بیٹا آیا ہے سندھ میں تبدیلی آئی ہے،انہوں نے کہاکہ میں نہیں کہہ رہا ہے ایک دن یا ایک سال میں ہر مسئلے کا حل نکال سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر کام کریں گے تو بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں:میاں صاحب کی پالیسی نے قوم کو منتشر کردیا، بلاول بھٹو
اپنی شادی کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے شادی کےلیے کئی پیش کش ہوئی ہیں جو عورت مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن میں اسی لڑکی سے شادی کروں گا جسے میری بہنیں پسند کریں گی۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ مجھے جن لوگوں نے اردو سکھائی وہ سندھی بھی سکھائیں گے، اردو بہتر ہوگئی ہے سندھی بھی بہتر ہوجائے گی۔