تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی پی کور کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم سے استعفٰی نہ مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم سے استعفٰی نہ مانگنے کافیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے پر دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

فاروق ایچ نائیک ، لطیف کھوسہ، نیئر بخاری ، اعتزاز احسن پر مشتمل لیگل کمیٹی پانامہ لیکس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی جبکہ خورشید شاہ ، سعید غنی اوراعجاز جاکھرانی پر مشتمل کمیٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے گی۔

پی پی کورکمیٹی کے اجلاس میں قمرزمان کائرہ نے بتایا کہ پانامہ پیپرزکیس میں حکمت عملی کےلیے کمیٹی بنادی،وزیراعظم علاج کےلیے گئےہیں تواللہ انہیں صحت دے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرے گی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ بھی کیا گیا اور چاروں صوبوں کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو تحلیل کر دیا گیا۔

کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں قمر زمان کائرہ نے بتا یا کہ کشمیر گلگت بلتستان ، فاٹا کی تنظیموں کو برقرار رکھا گیا ہے کہ جبکہ چاروں صوبوں کی تنظیموں کی تحلیل کرکے ہر صوبہ میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

 

Comments

- Advertisement -