بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا اپوزیشن اے پی سی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی اے پی سی میں بھرپور طور پر شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے، بلاول بھٹو نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

[bs-quote quote=”مولانا کی اے پی سی میں ضرور شرکت کریں گے: بلاول بھٹو” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

بلاول بھٹو سے جب سوال کیا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی، تو انھوں نے اے پی سی میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

پی پی چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں، اور ہم مولانا کی اے پی سی میں ضرور شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی ف کے سربراہ نے نواز شریف سے لاہور، جاتی امرا میں خصوصی ملاقات کی، سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کے علاوہ انھوں نے لیگی رہنما کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔


یہ بھی پڑھیں:  لاہور: مولانا فضل الرحمان کی نوازشریف سے ملاقات


چار دن قبل بھی مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو فون کر کے مجوزہ اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی، جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

ایک ہفتے قبل حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری بھی سرگرم ہو چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات میں حکومت کے خلاف قرارداد لانے کی بات کر کے اقتدار کے ایوانوں میں ہل چل مچا دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں