بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے.

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کا فیصلہ پی پی کے اعلیٰ‌ سطح‌ اجلاس میں‌ کیا گیا ہے جس میں‌ امیدواروں‌ کو اعتماد میں‌ لیا گیا.

پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، مخدوم احمد محمود، فریال تالپور ودیگر شریک ہوئے۔

- Advertisement -

ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان پی پی قیادت کرے گی جبکہ پیپلزپارٹی میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر واضح تقسیم نظر آرہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے مخالف ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی نے2صوبوں میں انتخابات میں تاخیر کامعاملہ پی ڈی ایم پرچھوڑدیا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اکثریت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات میں ممکنہ تاخیر کی مخالفت کردی، پی پی پارلیمانی بورڈمیٹنگ میں سینئر رہنماؤں نے انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا پیغام پی ڈی ایم کی جماعتوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر کی کھل کرمخالفت نہیں کررہےمگرحمایت بھی نہیں کرسکتے، ن لیگ یا پی ڈی ایم تاخیر کا کوئی قانونی راستہ نکالیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں